ذاتی رنجش کی بنا پر نوجوان فائرنگ سے جاں بحق
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید مقامی خبریں

میانوالی

ذاتی رنجش کی بنا پر نوجوان فائرنگ سے جاں بحق

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء )دن دیہاڑے ذاتی رنجش کی بنا پر نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق دن تقریبا چار بجے کے قریب کندیاں فقیراں والی پلی کے قریب کامران ولد غلام محمد قوم ماچھی سکنہ وانڈ ھی فقیراں والی کو اس کے قریبی دوست تنویر اتراء سکنہ محلہ مومن پوراکندیاں نے پسٹل تیس بور سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں انتہائی قریبی دوست تھے ان کے درمیان کچھ عرصہ قبل معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر دونوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھاجس رنجش کی بنا پر ملزم تنویر نے موقع پاکر کامران پر پسٹل سے فائر نگ کر دی جس سے کامران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر ہی دم توڑ گیا واردات کے بعد ملزم موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم ملزم کی گرفتاری کے لئے کندیاں پولیس مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

12/08/2016 - 19:10:03 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان