فوڈ ایکٹ کے اختیارات کا ناجائز استعمال شروع

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 19:10

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء ) ڈسٹرکٹ افیسر لیبر قصور ارشدمحمود تارڑنے 14اگست کے ایونٹ کیلئے ڈی سی او قصور کے نام پرلوٹ مار کابازار گرم کردیا ، ٹاؤٹوں کے ذریعے رشوت کا تقاضا معمول بنا لیا ، شریف شہریوں اور دکانداروں پرخدائی زمین تنگ کردی ، تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور رشوت نہ دینے پر دکان مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے تحریرں تھانوں میں بھجوانے اور ڈرادھمکا کر رشوت کی وصولی شروع کردی ،دکاندار پھٹ پڑے ، کرپشن کنگ کے خلاف ڈی سی او قصور ایکشن لیں ،ورنہ بازار بند کریں گے ، دکانداروں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ افیسر لیبر قصور ارشد محمود تارڑ نے فوڈ ایکٹ کے تحت لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ،عمران شہزاد نے ڈی سی او قصور کے نام درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اٹالین پیزا انتظامیہ کو نوٹس دیا گیا کہ لائسنس حاصل کریں ،اور اپنے ملازمین کے میڈیکل کراوئیں ،اس احکامات کے روشنی میں اٹالین پیزا کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے میڈیکل کروائے اور نیشنل بینک میں فیس بھی جمع کروادی ہے مگر 14اگست کے نام پر ڈی سی او کے احکامات ظاہرکرکے پیزامالکان سے ناجائز 25ہزار نہ ملنے پر ڈسٹرکٹ افیسر لیبر قصور ارشد محمود تارڑنے الٹا انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آردرج کراونے کیلئے درخواست تھانہ اے ڈویثرن بھجوادی ہے ، دکانداروں نے ڈی سی او قصور سے اس غنڈہ گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور اس کرپٹ لیبرآفیسر کو ضلع بدر کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی سی او قصور نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمدشاہد کو معاملات کی انکوائری دیتے ہوئے 3دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ افسران کولوٹ مار کی اجازت نہیں دی جاسکتی ڈسٹرکٹ افیسر لیبر قصور ارشد محمود تارڑپرالزامات ثابت ہونے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔