پاکستان اور جاپان کا دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
جاپان اور آسٹریلیا کے سفیروں کی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے الگ الگ ملاقاتیں ، کوئٹہ واقعہ کی مذمت اور قیمتی جانوں کے زیاں پر اظہارافسوس …… تاکاشی کورائی کی خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور موثر بارڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں ایک دوسرے کے تجربات کی ضرورت ہے، چوہدر ی نثار
جمعہ 12 اگست 2016 19:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان اور جاپان نے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے ۔ یہ اتفا ق جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کے درمیان ملاقات میں کیاگیا ۔ وزیر داخلہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے بھی الگ ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں سے پاکستان کے دو طرفہ تعلقات اور مختلف امور میں جاری باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی ۔
ملاقات میں دونوں سفیروں کی جانب سے کوئٹہ واقعہ کی بھرپور مذمت اور قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیاگیا ۔اس دوران جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے کہاکہ جاپان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے اور خطے میں امن کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.