پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 4970 ملین روپے کے سودے

جمعہ 12 اگست 2016 18:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 4970 ملین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعہ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 17846 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 3006 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 1925 ملین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں مالیت 1724 ملین روپے، کرنسیز بذریعہ کوٹس (cots) ہونے والے سودوں کی مالیت 1234 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 84.17 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 3.01 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :