خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 13 ویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈ
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید تجارتی خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:00:41 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 19:00:39 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 18:58:26 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 18:58:24 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 18:58:23 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 18:02:46 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 17:01:46 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 17:00:30 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 17:00:28 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 16:52:26 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 16:47:48
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 13 ویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے 13 بڑے کاروباری اداروں کوانڈسٹریل ٗ کمرشل ٗ کنسٹرکشن سیکٹر ٗ سروسز سیکٹر اور ریٹیل سیکٹر میں 15 گولڈ میڈلز ٗ 9 کاروباری اداروں کو ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ ز اور بینک آف خیبر کو ایوارڈز سے نوازا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 13 ویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈ 2014-15 کی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے 13 بڑے کاروباری اداروں کوانڈسٹریل ٗ کمرشل ٗ کنسٹرکشن سیکٹر ٗ سروسز سیکٹر اور ریٹیل سیکٹر میں 15 گولڈ میڈلز ٗ 9 کاروباری اداروں کو ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ ز اور بینک آف خیبر کو ایوارڈز سے نوازا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام 13 ویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈ تقریب گذشتہ شب شیراز ارینہ ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق تھے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا تقریب کے گیسٹ آف آنر تھے ۔ تقریب میں خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر ذوالفقار علی خان ٗ بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور ٗ صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ ٗ خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر عماد رشید ٗپاکستان میں سری لنکا کے سفیر ٗ پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل ٗ بزنس ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین ریاض ارشد ٗخیبر پختونخوا چیمبر کے سابق صدور ٗخیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ٗبزنس ایکسیلنس ایوارڈز کے ونرز ٗ اعلیٰ حکومتی افسران ٗ سینئر بینکار حضرات اور صنعت و تجارت اور ایکسپورٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ممبران بھی موجود تھے۔

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے سال 2014-15ء میں انڈسٹریل ٗ کمرشل ٗ سروسز ٗ کنسٹرکشن سیکٹر اور ریٹیل سیکٹرز میں بہترین کاروباری پرفارمنس پر گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ٗ ایسوسی ایٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ ٗ ڈینز انڈسٹریز ٗخیبر ٹوبیکو کمپنی ٗحارث ٹریڈنگ کمپنی ٗ الامدادجنرل ٹریڈنگ کمپنی ٗخالد کارپوریشن ٗ حارث انٹرپرائزز ٗسٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ٗایز الیکٹرانکس ٗ جی ایچ سی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ٗ زاہد ٹریڈرز اور امارات ایئر لائن کو گولڈ میڈلز سے نوازا ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سال 2014-15ء میں انڈسٹریل اور کمرشل سیکٹرمیں بہترین کاروباری پرفارمنس پر گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ٗ سیف ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ٗ چراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ ٗ پاک ہلز تھریشنگ اینڈ ری ڈرائنگ پرائیویٹ لمیٹڈ ٗ ملک سوہنی ملک جانی اینڈ برادرز ٗ ٹیوٹا خیبر موٹرز ٗ داؤد سنز آرمری کوسب سے زیادہ ایکسپورٹ کرنے پر ٹرافی ایوارڈز سے نوازا ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بزنس ایکسیلنس ایوارڈ فار بینک کی کیٹگری میں بینک آف

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/08/2016 - 18:02:46 :وقت اشاعت