ابوظہبی:گوداموں میں آ تشزدگی سے لاکھوں درہم مالیت کا سامان جل کر خاکستر

جمعہ 12 اگست 2016 17:34

ابوظہبی:گوداموں میں آ تشزدگی سے لاکھوں درہم مالیت کا سامان جل کر خاکستر

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : ابوظہبی کے علاقے المیناء کے دو گوداموں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونو ں گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سول ڈیفنس کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

آگ کے دوران کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ایک گودام میں زیادہ تر کاغذ اور گتے کی اشیاء رکھی تھیں جن کی وجہ سے آگ بہت جلد شدت اختیار کر گئی ۔ جبکہ دوسرے گودام میں کھانے پینے کی اشیاء رکھی گئی تھیں۔ پولیس نے گوداموں کی طرف جانے والے راسطوں کو بند کر دیاہے ۔ آخریہ اطلاع آنے تک گوداموں کی آگ کو بجھایا نہیں جا سکا.