کراچی کے سرکاری ہسپتال میں کانگو وائر س کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا

جمعہ 12 اگست 2016 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) کراچی کے سرکاری ہسپتال میں کانگو وائر س کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج 55سالہ شخص کانگو وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا جس کے بعد رواں برس کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4تک جا پہنچی ٗ متاثرہ شخص کو چند روز قبل ہسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ کئی مریض تاحال کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ٗ عید الاضحی کے قریب آنے سے کانگو وائرس کے مریضوں میں اضافے کا خدشہ بھی پید ا ہو گیا ذرائع نے بتایا کہ عیدا لاضحی پر قربانی کے جانوروں کی نقل و حمل کی وجہ سے یہ بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :