پنجاب پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں مقامی مذہبی رہنماء مفتی عبدالقوی کو نامزد کردیا

جمعہ 12 اگست 2016 17:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پنجاب پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں مقامی مذہبی رہنما مفتی عبدالقوی کو نامزد کردیا ہے تاہم اْن کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مفتی عبدالقوی کو مقتولہ کے والد محمد عظیم کی طرف سے اس ضمن میں پولیس کو دی جانے والی متفرق درخواست کی بناء پر شامل کیا گیا ہے اہلکار کے مطابق مفتی عبدالقوی کو اس مقدمے میں نامزد کرنے سے متعلق مقامی عدالت سے حکم نامہ بھی حاصل کیا گیا تھااہلکار کے مطابق اس کے علاوہ اس مقدمے میں گرفتار ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط سے ہونے والی تفتیش کی روشنی میں بھی مفتی عبدالقوی کا نام اس مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق عبدالقوی کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 109 کے تحت اس مقدمے میں نامزد کیا گیا جو اعانت مجرمانہ سے متعلق ہے۔عبدالباسط نے ملزمان وسیم اور حق نواز کو قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے بعد اْنھیں فرار کروانے میں معاونت فراہم کی تھی۔