عدالت نے غیر قانونی طورپر پاکستان آنے والی امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
بیرٹ نے ہیوسٹن میں جھوٹ بول کر ویزہ لیا ٗ تفتیشی افسر
جمعہ 12 اگست 2016 17:28
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طورپر پاکستان آنے والی امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ تفتیشی افسر نے کہا کہ بیرٹ نیہیوسٹن سے جھوٹ بول کر ویزہ لیا۔ جمعہ کو جاسوسی کے الزام میں بلیک لسٹ ہو کر گرفتار ہونے والے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو 6 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
مقدمہ کی سماعت درجہ اول کے مجسٹریٹ نوید اقبال تارڑ نے کی۔ملزم کے وکیل راجہ نذیر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم کا ویزہ قانونی ہے ٗ اس پر فارن ایکٹ کی دفعہ نہیں بنتی کیونکہ ویزہ 2020 تک کارآمد ہے ٗ6دن جسمانی ریمانڈ کے باوجود کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا لہذا ملزم کا کیس خارج کیا جائے ٗ ملزم میتھیو بیرٹ نے عدالت کو بتایا کہ اگر وہ بلیک لسٹ ہوتا تو قونصل خانے سے کلیئر ہو کر پاکستان کیسے آیا؟بلیک لسٹ ہوتا تو ہوسٹن میں ہی پکڑا جاتا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.