آزادکشمیر کے صدارتی انتخابات کیلئے مسعود خان اور چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی منظور ٗ تیسرے امیدوار کے مسترد
آزاد جموں و کشمیر کے صدارتی انتخابات 16اگست 2016کو دن 10تا3 بجے تک قانون ساز اسمبلی مظفر آباد میں ہوں گے
جمعہ 12 اگست 2016 17:25
میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے آزاد جموں کشمیر کے صدارتی انتخابات کیلئے 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں ۔
(جاری ہے)
صدارتی انتخابات کے لئے 3امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے جن میں سابق سفارت کار محمد مسعود خان مسلم لیگ (ن) ،سابق وزیر چوہدری لطیف اکبر (پی پی پی آزاد کشمیر) اور سید مجاہد حسین نقوی (آزاد کشمیر مسلم لیگ) شامل ہیں جن میں سیریٹرننگ آفیسر نے 2امیدواروں محمد مسعود خان اور چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جبکہ تیسرے امیدوار مجاہد حسین نقوی کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے کی وجہ سے مسترد ہو گئے۔
آزاد جموں و کشمیر کے صدارتی انتخابات 16اگست 2016کو دن 10تا3 بجے تک قانون ساز اسمبلی مظفر آباد میں ہوں گے،جس میں آزادکشمیر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سمیت قانون ساز اسمبلی اور آزاد جموں و کشمیر کونسل کے اراکین اگلے 5سال کے لئے آزاد کشمیر کے نئے صدرکا انتخاب کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.