حفیظ جالندھری کی خدمات کو فراموش کرنے ،مزار کی خستہ حالی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 12 اگست 2016 16:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی خدمات کو فراموش کرنے اور مزار کی خستہ حالی پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر اربوں لگانے والے حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے حفیظ جالندھری کے مزار پرلکھی تحریر مٹ گئی ہیں جبکہ قبر پر لگی ٹائلیں ٹوٹ گئیں ،مزار پرلگا فانوس چوری ہو چکا ہے ،روشنی کا بھی کوئی انتظام نہیں ۔

تہہ خانے میں بارش کا پانی داخل ہونے سے عمارت خستہ حالی کا شکار ہے۔ جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کرنے والی حکومتیں قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کے مزار پر کئی سالوں سے قومی پرچم نہیں لہرا سکیں ۔