15اگست کو آزادی کشمیر مارچ تحریک آزادی کشمیر میں سنگ میل ثابت ہو گا،عبدالرشید ترابی

جمعہ 12 اگست 2016 16:54

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 15اگست کو آزادی کشمیر مارچ تحریک آزادی کشمیر میں سنگ میل ثابت ہو گا،مارچ میں پاکستان و آزاد کشمیر کے قومی قائدین ،وکلاء،سول سوسائٹی،تاجر،طلبہ ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنما شریک ہوں گے ،ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کریں گے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں بد ترین ریاست دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے ،عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اقوام متحدہ کا کشمیر اور فلسطین پر دھرا معیار سمجھ سے بالا تر ہے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں،میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم نوٹس لیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے سینٹرل بار کے دورہ کے موقع پر وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،امیر ضلع قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ و دیگر قائدین ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر عبدالرشید ترابی میں کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مزمت کی اور کہا کہ ”را“ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے ملک میں دہشت گردی کا ارتکاب کررہی ہے وکلاء کونشانہ بنایا گیا عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہم شہداء کے ورثا سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان مکار دشمن ہے پاکستان میں ہونے والی تخریب کاری کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے ،انہوں نے کہاکہ آزادی کشمیرمارچ میں پاکستان کی تمام قومی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے اہلیان مظفرآباد اور ہٹیاں اور بیس کیمپ کے باسی اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نکلیں،جب تک ہندوستان کا ایک بھی فوجی مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے چھرے دار گنوں کے ذریعے سے 2ہزار سے زائد کشمیریوں کوبنیائی سے محروم کردیاہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :