اہل پاکستان پاکستانیت کو فروغ دیں،مستحکم و مضبوط جمہوری پاکستان تحریک آزاد ی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید کشمیر کی خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 16:55:01 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 16:55:01 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 16:54:02 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 16:54:02 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 16:37:56 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 14:15:24 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 13:24:58 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 13:16:24 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 13:16:24 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 13:13:09 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 13:13:09
- مزید خبریں

اسلام آباد

اہل پاکستان پاکستانیت کو فروغ دیں،مستحکم و مضبوط جمہوری پاکستان تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے ،راجہ محمد فارو ق حیدر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فارو ق حیدر خان نے کہا ہے کہ اہل پاکستان پاکستانیت کو فروغ دیں،مستحکم اور مضبوط جمہوری پاکستان تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی کا ضامن ہے ۔پاکستان اہل کشمیر کی منزل ہے ،آج مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں کشمیری بھارتی سنگینوں تلے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور اپنے سینوں پر گولیاں کھاتے ہوئے جگہ جگہ پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔

دنیا بھر میں آباد پاکستانی 14اگست کو یوم آزادی پاکستان پورے جوش و خروش سے مناتے ہیں جبکہ بھارت کے یوم آزادی 15 اگست کو اہل کشمیر یوم سیاہ مناتے ہیں ۔15اگست کو آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یوم سیاہ منایا جائے گااور جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد کر کے اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر توجہ دلائی جائے گی ۔

بیرون ممالک میں مقیم کشمیری پندرہ اگست کو بھرپور طریقے سے یوم سیاہ منائیں اور مہذب دنیا کو بھارت کا اصل روپ دکھا دیں جس نے ماسک میں اپنا مکروہ چہرا چھپا رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا قتل عام شروع کر رکھا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت انسانیت کا قاتل ہے ۔امن پسند دنیا بھارت کو انسانیت کے قتل عام سے باز رکھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر یہاں کشمیر ہاؤس میں گجرانوالہ سے آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن چوہدری محمد اسماعیل اور جہلم سے مسلم لیگی رہنماؤں شاہین ڈار ،عامر سلیم میر ،ملک توقیر احمد اور پاکستان سے آئے مہاجرین جموں وکشمیر کے مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/08/2016 - 16:54:02 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان