شارجہ: مویلیحاء کی سڑک کے قریب نوزائیدہ بچہ بر آمد

جمعہ 12 اگست 2016 16:50

شارجہ: مویلیحاء کی سڑک کے قریب نوزائیدہ بچہ بر آمد

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : پولیس کو شارجہ کے علاقے مویلحاء کی سڑک کے قریب ایک نوزائیدہ بچہ ملاہے ۔ جو کہ بمشکل دو سے تین دن کا معلوم ہوتا ہے ۔ پولیس نے بچے کو ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے کی حالت تسلی بخش نہیں ۔ خوراک نہ ملنے سے بچہ خاصا کمزور دکھائی دے رہاہے ۔ نوزائیدہ بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیاہے ۔ پولیس حکام بچے کے ممکنہ والدین کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس ضمن میں پولیس حکام نے ہسپتالوں سے بچے کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے.