کیا بھارت کو بھارتی دہشگرد پاکستان بھیجنے چاہئیں؟؟ ٹویٹر پر ٹائمز آف انڈیا کے ایم ڈی کے سوال نے نئی بحث چھیڑ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 اگست 2016 16:49

کیا بھارت کو بھارتی دہشگرد پاکستان بھیجنے چاہئیں؟؟ ٹویٹر پر ٹائمز ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2016ء ) : بھارت میں ہوئی کسی بھی دہشتگردانہ کارروائی کا مدعا بغیر سوچے سمجھے پاکستان پر ڈال دینا بھارت کی پرانی روایات میں سے ایک رہا ہے لیکن حال ہی میں بھارت کی اپنی ہی اعلیٰ ترین شخصیت اور معروف میڈیا گروپ کے مالک نے بھارتی دہشتگردوں کا پول کھول کر ”گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے“ کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے ایم ڈی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لوگوں کی رائے جاننے کے لیے ایک سوال کیا جس میں انہوں نے لوگوں کی رائے دریافت کی کہ اگر پاکستان دہشتگردوں کے ذریعے بھارت میں بد امنی پیدا کرے تو کیا بھارت کو بھی اس کے جواب میں دہشتگردوں کو پاکستان بھیج دینا چاہئیے۔ ٹائمز آف انڈیا کے ایم ڈی کے اس سوال پر ٹویٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا صارفین نے ٹائمز آف انڈیا کے ایم ڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کے اس ٹویٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت میں دہشتگرد موجود ہیں اور بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی بھی کرتا ہے۔ ایسے ٹویٹس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ بھارت بدلے کی آگ میں دہشتگردوں کو ہمسایہ ممالک میں بھیج سکتا ہے۔ دوسری جانب ٹویٹر صارفین نے ٹائمز آف انڈیا کے ایم ڈی کی جانب سے پوچھے گئے اس سوال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

صارفین نے موقف اپنایا کہ اس قسم کے سوالات پوچھنے سے دونوں ممالک کے مابین تنازعے اور نفرت کو مزید ہوا دینے کی کوشش کی گئی ہے اور کیا ایسے سوالات سوشل میڈیا پر پوچھے جانے چاہئیں؟

متعلقہ عنوان :