چینی حمایت اور تعاون کے شکرگزار ہیں ، صدر یوگنڈا

جمعہ 12 اگست 2016 16:47

کمپالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) یوگنڈا کے صدر یوویری موسیوینی نے گذشتہ روز یوگنڈا کی ترقی کے طویل عرصے سے حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا اور قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

موسیوینی نے کہا کہ چین یوگنڈا کا پرانا دوست ہے اس نے نوآبادیاتی نظام سے براعظم کی آزادی کے دوران افریقہ کا ساتھ دیا اور بعد ازاں افریقہ کی اقتصادی و سماجی ترقی کی حمایت کی ۔

وانگ نے صنعتوں کے قیام اور زراعت کو جدید بنانے میں یوگنڈا کی پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ چین یوگنڈا کے انتہائی قابل اعتماد اور مثالی تعاون سا تھی کا کردار ادا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین یوگنڈا کے ساتھ اپنے تعاون کو مستحکم بنائے گا اور بنیادی ڈھانچوں اور صنعتی پارکوں بارے تعاون کرتا رہے گا اور اس کے توانائی اور زرعی شعبوں کی ترقی کے لئے حمایت کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :