چینی معیشت کے اہم معاون ستون پراپراٹی مارکیٹ عمومی طورپر مستحکم ہے

جمعہ 12 اگست 2016 16:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء )قومی شماریات بیورو ( این بی ایس ) کے مطابق چین کی پراپرٹی مارکیٹ عمومی پیداوار کامرحلہ ختم کر کے علاقائی ارتقائی درجہ بدرجہ تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

این بی ایس کے ترجمان شینگ لائی ژون نے متعدد اقتصادی اعداد وشمار کے اجراء کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پراپرٹی مارکیٹ عمومی طورپر مستحکم ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سرمایہ کاری اور فروخت میں اضافے کے فرق پائیدار ترقی اورڈی سٹاکنگ کیلئے اچھے ہیں۔

سرکار اعدادوشمار کے مطابق پراپرٹی انویسٹمنٹ اور فلورایریا کی فروخت میں سال رواں کے پہلے سات ماہ میں بالترتیب 5.3فیصد اور 26.4فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ پہلے چھ ماہ میں اضافے سے کم ہے ۔شینگ نے کہا کہ پراپرٹی سیکٹر چینی معیشت میں اہم معاون ستون ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ درجہ بدرجہ تبدیلی کے مسلسل مارکیٹ حالات سے نمٹنے کے لئے ہر سطح پر مخصوص اقدامات کرے ۔