مودی کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس ،تمام اپوزیشن جماعتوں کی شرکت

جمعہ 12 اگست 2016 16:37

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی زیر صدارت جمعہ کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی ،دوسری جانب لوک سبھا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری پرتشدد واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع،طویل کرفیو پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظورکرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کی زیر صدارت جمعہ کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں کانگریس ،بائین بازو کی جماعتوں سماج وادی پارٹی ،راشٹریہ جنتا دل،بہوجن سماج پارٹی ،ترنمول کانگریس ،اکالی دل اور دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔اے پی سی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مسئلے کے فوری حل کیلئے مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی اپوزیشن جماعتوں میں مقبوضہ کشمیر میں بدامنی کی صورتحال پرخاموش رہنے پر وزیراعظم نریندرمودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس طلب کی ۔دریں اثناء لوک سبھا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری پرتشدد واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع،طویل کرفیو پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظورکرلی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے اتحاد،سالمیت اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :