چین سے لاہور آنیوالی پرواز کے ذریعے ممکنہ سمگلنگ کے خدشے کے تحت کسٹمز اہلکاروں نے مسافروں کو چیکنگ سخت کردی

جمعہ 12 اگست 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) شاہین ایئر کی چین سے لاہور آنے والی پرواز کے ذریعے ممکنہ سمگلنگ کے خدشے کے تحت کسٹمز اہلکاروں نے تمام مسافروں کو تفصیل سے چیک کر نے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر تعینات کسٹمز اہلکاروں نے شاہین ایئر کی چین کے شہر گانگ ژو سے آنے والی پرواز آٹھ نو ایک کے تمام مسافروں اور ان کے سامان کو تفصیلی طریقے سے چیک کیا تاکہ ممکنہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے کچھ دنوں کے دوران سمگلرز چین سے اشیا خرید کر بغیر ٹیکس ادا کیے لاہور سمگل کرتے پکڑے گئے جس کی وجہ سے شاہین ایئر کی چین سے آنے والی پرواز کی چیکنگ کو مزید سخت کر دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :