ملک شبیر ثاقب کا ایوان وزیراعلی کے اہم ترین آفیسر کے جعلی دستخط سے معاون خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کا انکشاف

جمعہ 12 اگست 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک شبیر ثاقب کا ایوان وزیراعلی کے اہم ترین آفیسر کے جعلی دستخط سے معاون خصوصی کا نوٹیفکیشن جاری کروانے کا انکشاف ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے ملک شبیر ثاقب نے وزیراعلی پنجاب کے اہم ترین آفیسر کا دستخظ شدہ نوٹیفکیشن حاصل کر رکھا ہے جس کے مطابق ملک شبیر ثاقب کو وزیراعلی پنجاب کا معاون خصوصی نامزد کیا گیا۔

(جاری ہے)

حقیقت میں ملک شبیر ثاقب کی جانب سے نوٹیفکیشن حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر میں اس سلسلے میں نہ صرف استقبالیہ ریلی کا انعقاد کیا گیا بلکہ جلسوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس زمرے میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ملک شبیر ثاقب کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک شبیر ثاقب کی جانب سے اہم شخصیا ت کو مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت دیکر نوٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :