دبئی: پاکستانی شہریوں نے بنک کیشئیر کی غلطی سے دیئے گئے 50,000درہم واپس لوٹا دیئے

جمعہ 12 اگست 2016 16:23

دبئی: پاکستانی شہریوں نے بنک کیشئیر کی غلطی سے دیئے گئے 50,000درہم واپس ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) :آج کے نفسا نفسی کے دور میں ایمانداری کی مثالیں دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں ۔ لیکن اب بھی دنیا میں ایماندار لوگوں کی کمی نہیں ۔ گزشتہ روز دبئی کی ایک کار کمپنی کے پاکستانی ملازم کو بنک کیشئیر نے غلطی سے 50,000درہم زائد دے دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری حافظ احمد کو اس کے کار شوروم کے پاکستانی منیجراحمد رضا نے 110,000درہم کا چیک کیش کروانے کے لیے دیا۔

حافظ احمد نے بنک سے چیک کیش کروایا اور رقم لے کر اپنی گاڑی میں آگیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اس نے جب رقم گننی شروع کی تو اس نے دیکھا کہ کُل رقم تو 160,000درہم بن رہی ہے ۔اس نے فوراََ ہی اپنے منیجر کو فون کیا اور پوچھا کہ اصل رقم کتنی تھی ۔ جس پر منیجر نے بتایا کہ 110,00درہم حافظ احمد بتایا کہ اس کے پاس 160,000درہم بن رہی ہے ۔ اسکے بعد وہ دوبارہ بنک گیا جہاں خاتون کیشئیر سے پوچھا کہ انہوں نے اسے کتنی رقم دی ہے ۔تو بنک کیشئیر نے جواب دیا 110,000درہم ۔ حافظ احمد نے بتایا کہ آپ نے غلطی سے مجھے 50,000درہم زائد سے دیئے ہیں۔ بنک منیجر نے حافظ احمد اور رضا احمد کی ایمانداری کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔