Live Updates

دہشتگردی کیخلاف ٹاسک فورس پرپارلیمنٹ کی نظر ہونی چاہیے۔شاہ محمود قریشی

ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہیے،نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو سانحہ کوئٹہ نہ ہوتا۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اگست 2016 16:18

دہشتگردی کیخلاف ٹاسک فورس پرپارلیمنٹ کی نظر ہونی چاہیے۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف ٹاسک فورس پر پارلیمنٹ کی نظر ہونی چاہیے اورتمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہیے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو سانحہ کوئٹہ نہ ہوتا۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم کو دہشتگردی کے خلاف لڑنے کا مکمل مینڈیٹ دیا تھا۔

لیکن بدقسمتی سے نوازشریف عوام کے مینڈیٹ پر پورا اترنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ فاٹا اصلاحات سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی میں مشکلات نظر آرہی ہیں۔آئی ڈی پیز کو درپیش مشکلات سے حکومت کو آگاہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف ریلی میں راولپنڈی کے عوام بھرپور شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آر جامع ہیں۔اگرحکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بات کرنا چاہتی ہے تو بات کرینگے۔ورنہ حکومت کے ساتھ ٹی او آرز پر مزید نشستیں کرنا بے معنی ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات