Live Updates

قومی کر کٹ ٹیم کے بولنگ کوچ پاکستانی کھلاڑیوں کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے لگے

انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہونے سے کیچ ڈراپ ہوتے ہیں، انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اس لئے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے، بولنگ کوچ مشتاق احمد

جمعہ 12 اگست 2016 15:33

اوول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہوتی ہے اس لیے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔اوول کے میدان میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اور ہوا میں سوئنگ ہوتے بول کو پکڑا تھوڑا مشکل ہوتا ہے تاہم اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم نے بھی سیریز میں اب تک 9 سے 10 کیچ ڈراپ کیے ہیں لیکن اگر کھلاڑی کسی اہم مقام پر کیچ ڈراپ کرتا ہے تو میچ کی صورتحال بالکل تبدیل ہوجاتی ہے۔کپتان مصباح الحق کے سلپ میں نہ کھڑے ہونے کے سوال پر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کا مڈ آف پر کھڑے رہنا اس لیے ضروری ہے کہ وہ بولروں سے باآسانی بات کرسکیں لیکن سلپ پر کھڑے رہنے والے کھلاڑی کو بھی چوکنا رہنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو سلپ میں کھڑے افتخار احمد نے پہلے ایلسٹر کک کا کیچ چھوڑا اور بعد میں اظہر علی نے ایک اہم موقع پر محمد عامر کی گیند پر معین علی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا جنھوں نے بعد میں سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات