چین ‘ سٹیم پائپ لائن پھٹنے سے 21افراد ہلاک اور 5زخمی

جمعہ 12 اگست 2016 15:28

چین ‘ سٹیم پائپ لائن پھٹنے سے 21افراد ہلاک اور 5زخمی

یی چانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) چین کے مرکزی صوبے ہوبائی میں سٹیم پائپ لائن پھٹنے سے 21افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈینگ یانگ شہر میں میڈیان گان گاؤ پاور جنریشن کمپنی لمٹیڈ کی سٹیم پائپ لائن ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ،کارکن اس وقت پلانٹ پر کام کررہے تھے ،ریسکیوٹیموں نے فوراً علاقے کو گھیر لیا وہاں سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کی جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے ، پاور پلانٹ نے اسی سال آزمائشی طورپر کام شروع کیا تھا ۔

مقامی حکام کے مطابق ابھی تک اس کی جانچ پڑتال جاری تھی ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے موقعہ پر تباہی پھیل گئی ، پائپ لائنیں پھٹ گئیں ، تاریں جل گئیں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ، کنٹرول روم کی کمپیوٹر سکرینیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ، جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :