قومی اسمبلی میں صدراتی خطاب پر بحث کا آغاز نہ کرایا جاسکا

جمعہ 12 اگست 2016 15:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی میں صدراتی خطاب پر بحث دو ہفتے سے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود جمعہ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی بحث کا آغاز نہ کرایا جاسکا،گذشتہ ہفتے جمعرات کو وزیر برائے پارلیمانی امور نے سپیکر کے استفسار پر کہا تھا کہ صدارتی خطاب پر بحث کا آغاز قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کرنا ہے لیکن اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے وہ کراچی میں مصروف ہیں اور انہوں نے درخواست کی ہے کہ پیر کو بحث کا آغاز کریں گے تاہم آج جمعہ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی صدارتی خطاب ایجنڈے پر موجود رہا اور خورشید شاہ بھی ایوان میں آتے رہے مگر انہوں نے صدارتی خطاب پر بحث کا آغاز کرنا مناسب نہ سمجھا۔

متعلقہ عنوان :