ول اسمتھ کی امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ پر تنقید

جمعہ 12 اگست 2016 15:12

ول اسمتھ کی امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ پر تنقید
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست۔2016ء) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو جہاں عوام اور ان کے ساتھیوں سمیت امریکا کی اہم شخصیات تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں وہیں ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کیلئے شرمندگی کا باعث ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف اور متنازعہ بیانات ان کے مخالفین میں اضافہ کررہے ہیں ،اور اب ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ بھی ٹرمپ کیخلاف میدان میں اتر آئے ہیں۔

اداکار ول اسمتھ نے دبئی میں فلم سوسائیڈ اسکواڈ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا میں اسلام کے حوالے سے جو کچھ کہا جارہاہے اس کے بعد ان کا دبئی آنا ضرروی تھا تاکہ وہ دبئی میں تصاویر لے کر دنیا کو دکھائیں کہ لوگ ان سے نفرت نہیں کرتے۔ ول اسمتھ نے کہا کہ ٹرمپ کو سننا نہایت مشکل ہے انہوں نے کہا اچھا ہے کہ ٹرمپ کے ایسے بیانات سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہمیں کسے اپنے ملک سے باہر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :