بہاولنگر میں 6 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام ‘3 ملزمان گرفتار ‘ اغواء کیا جانے والا بچہ بھی بر آمد

جمعہ 12 اگست 2016 15:09

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) بہاولنگر میں 6 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیے ‘ اغوا کیا جانے والا بچہ بھی برآمدکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانا فورٹ عباس پولیس کے مطابق چک 273 - ایچ آر سے دو خواتین اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر زمیندار محمد احمد سکھیرا کے 6 سالہ بیٹے محمد نوید کو اغوا کرکے لے جا رہی تھیں کہ بچے کے والد اور گاؤں کے لوگوں نے دونوں ملزم خواتین ساجدہ اور اسکے خاوند بوٹا اور ساتھی خاتون ملزمہ کشور کو گاؤں والوں نے پکڑ لیا اور ان کے چنگل سے مغوی بچے کو بھی برآمد کر لیا ۔پولیس نے اغوا ہونے والے بچے کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے ۔ واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں

متعلقہ عنوان :