برطانوی خاتون بھی پاکستانی سنگرز کی مداح نکلی

جمعہ 12 اگست 2016 14:54

برطانوی خاتون بھی پاکستانی سنگرز کی مداح نکلی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست۔2016ء)برطانوی خاتون بھی پاکستانی سنگرز کی مداح نکلی۔ راحت فتح علی خان کا گانا’او رے پیا‘گا کرسننے والوں کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی اور بالی ووڈ فلموں کے علاوہ کئی مشہور گانے والے راحت فتح علی خان کے یوں تو لاتعداد چاہنے والے ہیں ،تاہم برطانوی خاتون کو سب سے بڑی فین کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جنہوں نے راحت فتح علی خان کا مشہور گانا '’او رے پیا‘گا کر سننے والوں کو حیران کردیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تانیہ ویلز نامی خاتون نے ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے کے دوران راحت فتح علی کا گاناگایا اور خوب داد وصول کی۔