گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز کے لئے وقت کم نکلتا ہے ‘ فضاء علی

جمعہ 12 اگست 2016 14:44

گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز کے لئے وقت کم نکلتا ہے ‘ فضاء علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست۔2016ء) اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں ، شوبز کی سیاست سے بھی ہمیشہ دور رہتی ہوں اور خود کو صرف شوبز تک ہی محدود رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اداکاری ، گلوکاری ، میزبانی اور ماڈلنگ کر چکی ہوں مگر اب گھریلو مصروفیات کی وجہ سے شوبز کے لئے وقت کم نکلتا ہے ۔ فضاء علی نے کہا کہ اولاد اور والدین کا رشتہ کیا ہوتا ہے اس کی اصل حقیقت اس وقت مجھ پر عیاں ہوئی جب میں ماں بنی اور اب زیادہ وقت اپنی بیٹی کے ساتھ ہی گزرتا ہے اور میں اپنی زندگی کے سب سے زیادہ خوشگوار لمحے گزار رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :