پنجاب کے ہر تھیٹر میں پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز ہے ‘ مختار چن

جمعہ 12 اگست 2016 14:44

پنجاب کے ہر تھیٹر میں پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز ہے ‘ مختار چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست۔2016ء) سینئر اداکار مختار چن نے کہا ہے کہ مجھے امانت چن کا شاگرد ہونے پر فخر ہے ، قصور کے نواحی گاؤں سے نکل کر لاہور آیا اور داتا کی نگری نے مجھ ناچیز پر احسان کرتے ہوئے سٹار بنا دیا ۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 29سالوں سے اسٹیج ڈراموں میں کام کر رہا ہوں اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں پنجاب کے ہر تھیٹر میں پرفارم کر چکا ہوں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے نام کے ساتھ چن کا اضافہ میرے استاد امانت چن کی نسبت ہے اور مجھے زندگی بھر اس بات کی خوشی رہی ہے کہ امانت چن کا واحد شاگرد ہوں ۔

متعلقہ عنوان :