غلط کوائف کی وجہ سے 2 ہزار فلپائنی متحدہ عرب امارات کی پرواز میں سوار نہ ہو سکے

جمعہ 12 اگست 2016 14:38

منیلا ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) گزشتہ ایک سال کے دوران غلط کوائف ہونے کی بنیاد پر 2ہزار کے قریب فلپائنی شہریوں کو متحدہ عرب امارات آنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران غلط کوائف کی وجہ سے روکے جانے والے فلپائنی افراد میں سے متعدد نے جعلی اجازت نامے اور ویزے جاری کروائے تھے جبکہ کچھ افراد نے دوسروں کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کی۔ترجمان نے واضح کیا کہ مسافروں کے کوائف کو 2جگہوں پر مکمل چیک کیا جاتا ہے تا کہ کوئی بھی مسافر غلط کوائف پر متحدہ عرب امارات نہ پہنچ پائے۔انہوں نے کہا کہ ان سب افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :