عالمی منڈی میں سونے کے نرخ ساڑھے 1300 ڈالر سے تجاوز کرگئے

جمعہ 12 اگست 2016 14:35

لندن ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) عالمی منڈی میں سونے کے نرخ ساڑھے 1300 ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ لندن سپاٹ میں سونے کی فیوچر ٹریڈنگ کے دوران اس کی قیمت میں0.3 فیصد اضافہ ہوا اور سودے 1350.80 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔

(جاری ہے)

سونے کے نرخوں میں گذشتہ دو دنوں کے دوران0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبر کیلئے امریکی سونے کی ترسیل 4.60 ڈالر کے اضافے کے ساتھ1356.50 ڈدالر فی اونس میں طے ہوئی۔ اس سال سونے کی فی اونس قیمت میں اب تک 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سپاٹ مارکیٹ میں پلاٹینم کے نرخ ایک فیصد کمی کے ساتھ1159.85 ڈالر اور چاندی کے نرخ0.6فیصد اضافے کے ساتھ20.105 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے۔

متعلقہ عنوان :