ریو اولمپکس گیمز ٹینس، مارٹینا ہنگس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 12 اگست 2016 14:30

ریو ڈی جنیرو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) سوئٹزرلینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس اور انکی ہم وطن تمیا باسنزکی ریو اولمپکس گیمز ویمنز ڈبلز ٹینس ایونٹ کے سیمی فائنل فائنل میں پہنچ گئی۔ انہوں نے چائنیز تائپے جوڑی کو کوارٹرفائنل میں شکست دی۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا گیمز کے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں سوئٹزرلینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس اور انکی ہم وطن تمیا باسنزکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

انکی فتح کا سکور 2-0 تھا۔ سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار مارٹینا ہنگس اور انکی ہم وطن تمیا باسنزکی کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی لوئس ہراڈیکا اور انڈریا ہلاواکووا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :