جنوبی بحرالکاہل کے علاقہ میں شدیدزلزلے کے جھٹکے،سونامی کی وارننگ جاری

جمعہ 12 اگست 2016 14:21

جنوبی بحرالکاہل کے علاقہ میں شدیدزلزلے کے جھٹکے،سونامی کی وارننگ جاری

سڈنی۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) جنوبی بحرالکاہل کے علاقہ میں جمعہ کو شدیدزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرہ وینواتو اورملحقہ علاقوں میں محسوس کئے گئے جن کی ریکٹرسکیل پر شدت 7.2ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔زلزے سے فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :