جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہا ‘ رپورٹ

جمعہ 12 اگست 2016 14:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) گزشتہ ماہ جولائی میں ملکی برآمدات 1ارب 47ارب ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1ارب 58کروڑ ڈالر کی اشیا ء بیرون ممالک برآمد کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جولائی میں 3ارب 55کروڑ ڈالر کی اشیا ء درآمد کی گئی جبکہ جولائی 2015 ء میں 3ارب 34کروڑ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئی تھیں ۔ دوسری جانب جولائی میں تجارتی خسارہ 2ارب ڈالر سے زائد رہا ۔ ماہرین کے مطابق پیداواری لاگت میں اضافے کے باعث پاکستانی مصنوعات عالمی منڈیوں میں مسابقت کھوتی جا رہی ہیں جبکہ توانائی بحران بھی برآمدات میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :