کویت: 22سالہ کویتی شہری نے آہنی آلے سے اے ٹی ایم توڑ کر رقم چرا لی

جمعہ 12 اگست 2016 14:09

کویت: 22سالہ کویتی شہری نے آہنی آلے سے اے ٹی ایم توڑ کر رقم چرا لی

کویت: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : کویتی پولیس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز آہنی آلے کی مدد سے نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر اس میں موجود ساری رقم چرانے والے 22سالہ کویتی شہری کوگرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بنک انتظامیہ نے رقم نکلنے کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن اطلاع کر دی تھی ۔ جس کے بعد اے ٹی ایم مشین میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی نشاندہی ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ دوران ِ تفتیش ملزم نے اے ٹی ایم سے رقم چرانے کا اعتراف بھی کر لیا ۔ ملزم سے چوری کی گئی رقم برآمد کر لی ہے ۔ اور اسکے مقدمہ کریمنل کورٹ میں پیش کر دیاگیاہے ۔