جشن آزادی پاکستان کے موقع پر آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآبا د میں گھروں اور سرکاری عمارتوں پر حلالی پرچم لہرائے جانے لگے

مظفرآباد شہر کو دولہن کی طرح سجایا گیا ‘14اگست کو جشن آزادی پاکستان کے موقع پر سکولوں اور سرکاری دفاتروں میں جشن آزادی منایا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2016 13:13

� �ظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء پاکستان کا 69واں جشن آزادی کے موقع پر آزادکشمیر دس اضلاع سمیت مظفرآباد میں تیاریاں عروج پر عوام نے دارلحکومت مظفرآباد کے اندر گھروں ،گلیوں ،اور محلوں میں پاکستان کے سبز حلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا رکھیں ہیں جبکہ گھروں پر بڑے پرچم لہرانے کے علاوہ شہر کو دولہن کی طرح سجا رکھا ہے جشن آزادی 14اگست کے موقع پر آزادکشمیر میں سب سے بڑی تقریب آرمی گراؤنڈ گوجرہ میں ہوگی جس میں وزراء وزیر اعظم ،اعلیٰ فوجی افسر ان شریک ہونگے جبکہ 14اگست کو سکولوں میں پروگراموں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے اس موقع پر سیکیورٹی کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن کی جانب سے جاری کردی ہدایات کے مطابق سخت سکیورٹی کے انتظامات کر رکھیں ہیں آزادکشمیر کے مختلف انٹری پوائنٹ پر بغیر شناختی کارڈ کے داخل نہیں ہونے دیں گے جبکہ مختلف تجارتی مراکز پر سادہ سول کپڑوں میں پولیس اہلکار بھی تعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس راشد نعیم خان ، ایس ایس پی مظفرآباد ریاض حیدر بخاری خصوصی طور پر سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :