آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں کرپشن کا خاتمہ‘ لوٹ مار کرنے والے افسرانوں کو کٹہرے میں لانے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

سیاسی انتقامی کی ہوا چل گئی (ن) لیگ نے اپنے افسرانوں اور سرکاری ملازموں کو احتساب سے باہر کر دیا باقی لیسٹیں تیار

جمعہ 12 اگست 2016 13:12

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ایک طرف آزادکشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے بعد عوام خوش تھی کہ وزیر اعظم آزادکشمیر ریاست کو لوٹنے والے حکمرانوں اور مختلف محکمہ جات کے افسرانوں اور ملازموں کے خلاف کاروائی کریں گے مگر پھر چار دن کی چاندی پھر اندھیری را ت آزادکشمیرمیں ماضی میں کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے افسران اور ملازمینوں کی بڑی تعدا د اس وقت (ن) لیگ میں شامل ہوچکی ہے جو پہلے پیپلزپارٹی میں تھے جس کے بعد حکومت نے پھر پنتھرا تبدیل کر کے اپنے افسرانوں اور اہلکاروں کو بچا کر سیاسی انتقامی کے تحت دوسرے افسرانوں کی لیسٹیں تیار کرنی شروع کردی جبکہ لوکل گورنمنٹ بلدیات ،ٹیچر فاؤنڈیشن ،جنگلات ،تعلیم ،سمیت دیگر محکمہ جات میں کرپشن ،میرٹ کی پامالی اور لوٹ مار کی گئی ہے جس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟کیا وزیر اعظم آزادکشمیر اپنے لوگوں کے بھی احتساب کریں گے یا پھر ان کو محفوظ راستہ دیں گے جو کہ سوالیہ نشان ہے؟

متعلقہ عنوان :