کرکٹ کیلئے حنیف محمدکی خدمات انمول ہیں ‘آئی سی سی چیف

جمعہ 12 اگست 2016 13:06

کرکٹ کیلئے حنیف محمدکی خدمات انمول ہیں ‘آئی سی سی چیف

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عظیم پاکستانی بیٹسمین حنیف محمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے اعلامیے میں کہا کہ حنیف محمد کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، کھیل کے لیے ان کی خدمات انمول ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری ایک عظیم اننگز تھی، اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے حقیقی حقدار تھے واضح ر ہے کہ گزشتہ روزسابق ٹیسٹ کرکٹر اور لٹل ماسٹر حنیف محمد طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :