گلوکارہ شبنم مجید جشن آزادی شو میں پرفارم کرنے کے لئے کراچی روانہ

جمعہ 12 اگست 2016 13:01

گلوکارہ شبنم مجید جشن آزادی شو میں پرفارم کرنے کے لئے کراچی روانہ
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) گلوکارہ شبنم مجید جشن آزادی کے حوالے سے کراچی میں منعقد ہونیوالے شو میں پرفارم کرنے کے لئے لاہورسے کراچی روانہ ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ شبنم مجید 14اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے کراچی میں ہونے والے شو میں پرفارم کریں گی جس کے لئے وہ لاہور سے روانہ ہو گئی ہیں ۔ شبنم مجید شو میں جشن آزادی کی مناسبت سے ملکہ ترنم نور جہاں ، زبیدہ بیگم ، مہدی حسن ، مسعود رانا اور شوکت علی کے گائے ہوئے ملی نغمے پیش کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :