الحمراء ہال lll میں غزل نائٹ کا اہتمام

جمعہ 12 اگست 2016 12:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) لاہور آرٹ کونسل اور سماجی تنظیم ” دوست “ کے زیر اہتمام الحمراء ہال lll میں غزل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں گلوکار جوجی خان سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جوجی خان کو عمدہ گائیگی پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی ۔ غزل نائٹ کے میزبان الحمراء آرٹ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیپٹن (ر) عطاء محمد خان تھے ۔