دبئی:سکائی کورٹس کی عمارت کے سامنے غیر ملکی بے ہوش ہو کر گر پڑا

جمعہ 12 اگست 2016 12:56

دبئی:سکائی کورٹس کی عمارت کے سامنے غیر ملکی بے ہوش ہو کر گر پڑا

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : آج صبح سویرے سکائی کورٹس بلڈنگ کے بالکل سامنے ایک آدمی اپنی کار سے اتر کر تھوڑی دور ہی چلا تھا کہ بے ہوش ہوکر گر گیا۔ پاس گزرنے والے افراد نے فوراََ پولیس کو اطلاع دی ۔ جس کے بعد پولیس اور ایمرجنسی ایمبولینس وہاں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیکل ٹیم کی طرف سے ابتدائی طبی امداد کے بعد مذکورہ شخص اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔ دبئی پولیس اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس شخص کے سڑک پر گرنے کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے حالت بہتر ہونے کے بعد اسے اپنی گاڑی چلانے کی اجازت دے دی ۔ مقامی شہری نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر یو ٹیوب پر اپلوڈ کر دی.