لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:56:20 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:51:29 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:51:29 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:51:29 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:50:25 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:50:09 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:50:09 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:50:09 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:41:15 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:30:25 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:30:01
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے لڑکی کے والد کی جانب سے دائر حبس بیجا کی رخاست مسترد کر دی۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔لڑکی کے والد امام بخش نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بھکر کے رہائشی عبدالحمید ایڈووکیٹ اس کی بیٹی ثمینہ کوکئی یوم سے حبس بیجا میں رکھا ہے۔تھانہ حیدر آباد بھکر میں مقدمہ درج ہونے کے ایک ماہ بعد بھی پولیس اسکی بیٹی کو بازیاب نہیں کرا رہی۔عدالتی حکم پر ثمینہ نامی لڑکی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ اسے کسی نے اغواءنہیں کیا بلکہ اس نے عبدالحمید ایڈووکیٹ سے پسند کی شادی کی مگر اسے والد نے اپنے ہی داماد کے خلاف حبس بیجا کا بے بنیاد مقدمہ درج کرا دیا۔

جس پر عدالت نے لڑکی کو اسکے خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست مسترد کر دی۔پسند کی شادی کے اک اور مقدمے میں عدالت نے فوزیہ بی بی نامی خاتون کو اس کے شوہر الطاف حسین کے ساھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے لڑکی کی ماں پروین بی بی کی جانب سے دائر حبس بیجا کی درخواست مسترد کر دی۔
12/08/2016 - 12:50:09 :وقت اشاعت