خورشید شاہ صرف اور صرف تنقید تک محدود ہے ، بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں‘عرفان دولتانہ

جمعہ 12 اگست 2016 12:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف صرف اور صرف تنقید تک محدود ہے ، خورشید شاہ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں، پیپلزپارٹی سے عوام پوچھ رہے ہیں کہ وہ اپنی پانچ سالہ کارکردگی بتائے ،اس کے دور میں ملک نے کتنی ترقی کی، ،اپوزیشن صرف ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے اس معاملہ پرسیاست کررہی ہے، اب اپوزیشن کے پاس بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہا۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے بڑے بڑے منصوبے بنائے ہیں۔تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ ملک بحرانوں سے نکلے ،وہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل نہیں چاہتی ،عمران خان روز نیا شوشہ چھوڑتے ہیں ۔وہ ملک کے مفاد کے منافی اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کچھ نہ کہہ سکی ،خورشید شاہ بھی الزامات لگانے تک محدود ہیں،ان کے پاس بھی کہنے کو کچھ نہیں رہا ،اپوزیشن نے کبھی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔حزب اختلاف صرف اور صرف تنقید تک محدود ہے،خیبرپختون خواہ میں عمران خان کچھ نہیں کرسکے ،وہ صرف کھوکھلے نعرے لگانے تک محددود ہے ۔