فلم”ہیپی بھاگ جائے گی“ ابھے سے پہلے فواد کو آفر ہوئی تھی
فلم میں پاکستانی اداکارہ مومل شیخ بھی کام کرتی نظر آئیں گی فلم19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
جمعہ 12 اگست 2016 12:38
(جاری ہے)
تاہم فواد خان اس فلم میں کام نہیں کرسکے، پروڈیوسر کے مطابق جب وہ اس فلم کے لیے اداکار منتخب کررہی تھیں تب ان کے ذہن میں فواد خان کا نام بھی آیا تھا، تاہم فواد خان اس دوران اپنی کسی اور فلم کو لے کر مصروف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔
فواد کے بعد فلم میں ابھے دیول کو کاسٹ کیا گیا جنہیں فلم کا اسکرپٹ کافی پسند آیا تھا، پروڈیوسر کے مطابق ابھے دیول فلموں کو کافی سوچ سمجھ کر منتخب کرتے ہیں اور انہیں اس فلم کی کہانی نے کافی متاثر کیا۔واضح رہے کہ اس فلم میں پاکستانی اداکارہ مومل شیخ بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔ایک انٹرویو میں مومل کا کہنا تھا کہ فلم میں ابھے دیول ایک پاکستانی شخص کا کردار کررہے ہیں اور انہوں نے ابھے کو اردو سکھانے میں کافی مدد کی۔فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں مومل اور ابھے کے ساتھ اداکارہ ڈیانہ پینٹی، علی فضل اور جمی شیرگل بھی کام کررہے ہیں جو رواں ماہ 19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.