گلوکارہ شریا گھوشل اورگلوکارہ سنیدھی چوہان بھاری معاوضہ لینے والی گلوکارائیں

جمعہ 12 اگست 2016 12:29

گلوکارہ شریا گھوشل اورگلوکارہ سنیدھی چوہان بھاری معاوضہ لینے والی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست۔2016ء) گلوکارہ شریا گھوشل اورگلوکارہ سنیدھی چوہان زیادہ معاوضہ لینے والی گلوکارائیں ہیں-گلوکارہ شریا گھوشل نے شہرہ آفاق فلم ”دیوداس“ سے فنی سفر کا آغاز کیا اورخوب شہرت حاصل کی جب کہ گلوکارہ نے اپنی جادوئی آواز کی بدولت نہ صرف سب کو اپنا دیوانہ بنایا بلکہ پہلی ہی فلم کے لیے سپر ہٹ گیت گا کر ”نیشنل فلم ایوارڈ“ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

گلوکارہ نے کئی سپر ہٹ فلموں کے لیے شہرہ آفاق گیت گائے ہیں جس میں”میں ہوں نا“،”عاشق بنایا“،”چرالیا“ سمیت متعدد گیت شامل ہیں جب کہ گلوکارہ کسی بھی فلم میں اپنی آواز کا معاوضہ 7 لاکھ وصول کرتی ہیں۔گلوکارہ سنیدھی چوہان نے 13 برس کی عمر میں فلم کے لیے گیت گا کر فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد جلد ہی گیت”محبوب میرے“ سے شہرت حاصل کی جب کہ گلوکارہ نے کئی سپر ہٹ فلموں کے لیے اپنی آواز کاجادو جگایا ہے جس میں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان اور اکشے کمار کی فلموں کے گیت شامل ہیں، گلوکارہ سنیدھی فلموں میں گیت کا معاوضہ 9 لاکھ لیتی ہیں جو خاتون گلوکاراوٴں میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی گلوکارہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :