نیویارک :صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے برعکس ہیلری کی مقبولیت میں اضافہ

جمعہ 12 اگست 2016 12:11

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست۔2016ء) ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی 240 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدارتی امیدوار نے خواتین میں جوش و خروش پیدا کرنے کی ایک نئی لہر دوڑا کر تبدیلی کی راہ ہموار کر دی ہے ہیلری کلنٹن کے بارے میں سیاسی پنڈت یہ تبصرہ کر رہے ہیں کہ جسطرح ہیلری کلنٹن کا گراف اْوپر جا رہا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کا نیچے آرہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب وائٹ ہاوس میں ایک خاتون دنیا کی سب سے زیادہ طاقتور شخصیت کے طور پر براجمان ہو گی ، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پچھلے 50 سالوں کے دوران افریقہ سے لیکر ایشیاء تک تقریباً 63 ممالک میں خواتین سربراہان مملکت رہیں ہیں ، ہیلری کلنٹن امریکہ کے لیئے کوئی انجانی شخصیت نہیں ہیں وہ پچھلے 20 سالوں سے خاتون اوّل سے لیکر مختلف عہدوں پر فائز رہی ہیں اس وقت دنیا میں 18 ممالک میں خواتین سربراہ ہیں۔

(جاری ہے)

اب 8 نومبر 2016ء کو جب امریکہ کے عوام ووٹ ڈالیں گے تب فیصلہ ہو گا کہ ٹرمپ کے خوف نے رنگ دکھایا یا پھر ہیلری نے عوام کو لبھایا۔ جبکہ آئے روز امریکی زرائع ابلاغ اپنی مختلف رپورٹوں میں ہیلری کلنٹن کو ٹرمپ کے مقابلے میں زیادہ مدبر اور سنجیدہ شخصیت پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :