ذاکر نائیک کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ کی موجودگی کا دعویٰ

جمعہ 12 اگست 2016 12:04

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اکاونٹ میں تین سالوں کے دوران تین ملکوں سے 60 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کے بینک اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔

یہ رقم تین مختلف ملکوں سے تین سالوں کے دوران بھیجی گئی، جو ذاکر نائیک کے فیملی کے پانچ افراد کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوئی، ڈاکٹر ذاکر نائیک کو انتہا پسندی پھیلانے کے الزام کا سامنا ہے۔ڈھاکا کیفے حملے کے ایک حملہ آور نے ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہو کر حملہ کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد سے ذاکر نائیک کے خلاف تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :