کراچی،بوٹ بیسن میں پولیس کی کارروائی، 10 مشتبہ افراد زیر حراست

جمعہ 12 اگست 2016 12:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بوٹ بیسن پولیس نے کالعدم جماعت کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نیلم کالونی اور شیریں جناح کالونی میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :