پنجاب حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات لے رہی ہے،شہباز شریف
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:00:22 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 12:00:22 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:59:34 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:59:34 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:59:34 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:58:38 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:58:38 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:58:37 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:54:02 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:46:45 وقت اشاعت: 12/08/2016 - 11:40:49
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

پنجاب حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات لے رہی ہے،شہباز شریف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کاتابناک مستقبل ہیں اور پنجاب حکومت نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات لے رہی ہے۔ لاہور سے نوجوانوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے باصلاحیت ، ہونہار اور ذہین نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اوران کی مختلف فنون و ہنر کی تربیت کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت 20 لاکھ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ہونہار طلبا کو اربوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں اور بیروزگار نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی طرف گامزن کرنے کے لئے اربوں روپے کے آسان قرضے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
12/08/2016 - 11:58:38 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان